گھر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے گاڑیوں کی منتقلی

 

Vehicle transfer available on PakID mobile app

لاہور: حکومت پنجاب کے اشتراک سے نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اور اہم اقدام متعارف کرا دیا ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت اب Pak ID Mobile App پر فراہم کر دی گئی ہے۔

نئی سہولت کے تحت گاڑی کے فروخت کنندہ اور خریدار دونوں اپنی بائیومیٹرک تصدیق گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے مکمل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ٹرانسفر کے عمل کو تیز، شفاف اور سہل بنانا ہے تاکہ شہریوں کو دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانے پڑیں۔

 پاک آئی ڈی ایپ کا لنک

حکام کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق مکمل کرنے کے بعد متعلقہ ایکسائز دفتر جا کر گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کی کارروائی مکمل کی جا سکے گی۔ اس ڈیجیٹل اقدام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ جعلسازی اور غیر قانونی ٹرانسفر کے امکانات میں بھی کمی آئے گی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل طریقہ کار جاننے اور ٹرانسفر کے عمل کو مزید بہتر طور پر سمجھنے کے لیے متعلقہ ویڈیو ضرور ملاحظہ کریں۔

یہ اقدام ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ اور عوام کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اشتہار