گوجرہ: رائل گارڈن سوسائٹی گوجرہ کے متاثرہ مکینوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ اس موقع پر گوجرہ کی معروف سماجی و طبی شخصیت ڈاکٹر اشفاق واہلہ، صدر غلہ منڈی چوہدری عادل شیر، سی ای او المدینہ ہسپتال جاوید احمد بٹ، چوہدری عبدالغفور اور معروف تاجر ریاض بٹ سمیت دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔
مکینوں کا کہنا تھا کہ رائل گارڈن سوسائٹی سے متعلق درپیش مسائل طویل عرصے سے حل طلب ہیں جن کی وجہ سے رہائشی شدید ذہنی اذیت اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب فوری مداخلت کرتے ہوئے متاثرین کو ریلیف فراہم کرے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مکینوں نے خصوصی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ ظہیر سے اپیل کی کہ وہ تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری نوٹس لیں اور شفاف انکوائری کے ذریعے انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔
