گوجرہ : لاہور میں بسنت کے موقع پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت، جنرل سیکریٹری قومی امن کمیٹی میاں زاہد فردوس کے جواں سالہ بیٹے جان کی بازی ہار گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم بسنت کے دوران حادثے کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس دلخراش واقعے پر اہلِ علاقہ، سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ ان کے آبائی گاؤں چک 179 گ ب، مونگی بنگلہ میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
