گوجرہ ، اسسٹنٹ کمشنر کا پولیو ویکسینیشن کیمپ کا دورہ، بچوں کو قطرے پلانے پر زور

 

Gojra, Assistant Commissioner visits polio vaccination camp, emphasizes on vaccination of children

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوجرہ ڈاکٹر بلال طاہر کے ہمراہ بس اسٹاپ گوجرہ میں قائم پولیو ویکسینیشن کیمپ کا دورہ کیا۔


دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ٹیموں کی حاضری، بچوں کو پلائی جانے والی ویکسین اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے کیمپ پر موجود والدین سے گفتگو کرتے ہوئے پولیو ویکسین کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین اور معاشرے کا تعاون ناگزیر ہے۔


اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر کا کہنا تھا کہ مسافروں اور رہائشی علاقوں میں آنے والے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائے جائیں اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ پنجاب کے وژن کے مطابق تحصیل گوجرہ کو پولیو فری بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


اشتہار