گوجرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

 

Gojra: Woman killed, husband injured in firing by unknown persons

گوجرہ : علاقہ تھانہ سٹی کی حدود میں ٹول ٹیکس پینسرہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں تانیہ بی بی کو سر میں گولی لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ ان کے شوہر رحمان علی کو ٹانگ پر گولی لگی جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ڈی ایس پی گوجرہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

زخمی رحمان علی نے ابتدائی بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ چند روز قبل ان کا بعض افراد سے جھگڑا ہوا تھا، جسے وہ واقعہ کی ممکنہ وجہ قرار دے رہے ہیں۔ تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

دریں اثنا، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Gojra: Woman killed, husband injured in firing by unknown persons


اشتہار