کمالیہ میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحقین سے مبینہ ناجائز کٹوتی کرنے پر انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے رجانہ روڈ پر واقع ایک دکان کو سیل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرین کی جانب سے رمضان نگہبان کارڈ میں کٹوتی کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر فوری انکوائری کی گئی۔ تحقیقات کے دوران غیر قانونی کٹوتی ثابت ہونے پر متعلقہ دکان کو سیل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مستحقین کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سرکاری ریلیف پیکجز میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں انتظامیہ سے فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے

