گوجرہ ، پی ٹی سی ایل فرنچائز میں چوری کی واردات ، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

 

Gojra, PTCL franchise theft, valuables looted

گوجرہ: شہر کے وسط میں تھانہ سٹی سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع پی ٹی سی ایل کی فرنچائز میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جس میں نامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، مختلف ڈیوائسز اور موبائل سمیں لے اڑے۔


پولیس کے مطابق چوروں نے پی ٹی سی ایل سروس سنٹر کے تالے کاٹ کر اندر داخل ہو کر واردات کی اور قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ انتہائی حساس مقام پر پیش آیا، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔


اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ کرائم سین یونٹ نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اشتہار