گوجرہ : چک نمبر 355 ج ب روچارام میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت محمد رفیق (سیکیور ٹریڈرز) کی رہائش گاہ پر ایک پُروقار اور بابرکت افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کی خاص بات رکنِ قومی اسمبلی اسامہ حمزہ کی خصوصی آمد تھی، جن کی شرکت نے محفل کو مزید وقار بخشا۔ ان کی آمد میزبان کے لیے باعثِ اعزاز رہی جبکہ شرکاء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
افطار ڈنر میں سماجی، سیاسی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر باہمی محبت، اخوت اور یگانگت کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ شرکاء نے رمضان المبارک کی برکتوں اور اجتماعی اجتماعات کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔
میزبان چوہدری محمد رفیق اور ان کے اہلِ خانہ نے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہمانوں کی شرکت ان کے لیے باعثِ مسرت و اعزاز ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے مواقع باہمی روابط کے فروغ اور اتحاد و اتفاق کو مزید مستحکم بنانے کا ذریعہ بنتے رہیں گے۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور رمضان المبارک کی برکتوں کے حصول کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

