گوجرہ: پینسرہ روڈ پر پیرا فورس کی کارروائی، متعدد دکانیں سیل

 

Gojra: Para-Force action on Pensara Road, several shops sealed

گوجرہ :  پینسرہ روڈ پر پیرا فورس نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دیں۔ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب دکانداروں کی جانب سے سرکاری حدود میں سامان رکھ کر راستہ تنگ کرنے کی شکایات موصول ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پیرا فورس نے موقع پر پہنچ کر دکانوں کے باہر رکھا گیا سامان ہٹانے کی ہدایت کی تاہم خلاف ورزی جاری رکھنے پر کئی دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور بازاروں میں تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

پیرا فورس نے دکانداروں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ آئندہ دکانوں کے باہر سامان رکھنے سے گریز کریں بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں نے تجاوزات کے خاتمے کی کارروائی کو سراہتے ہوئے انتظامیہ سے مستقل بنیادوں پر اقدامات جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔



اشتہار