ٹوبہ ٹیک سنگھ :اخلاق اللہ تارڑ کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
اخلاق اللہ تارڑ اس سے قبل لاہور میں ایس پی کینٹ کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور پولیس نظام میں بہتری کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیادت کو محکمہ پولیس میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بطور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، اخلاق اللہ تارڑ جرائم کے خاتمے، عوامی مسائل کے فوری حل اور پولیس و عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تعیناتی سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔
یاد رہے کہ اخلاق اللہ تارڑ مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں ایک متحرک اور پیشہ ور افسر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

