ٹوبہ ٹیک سنگھ، رمضان ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن، ہوٹل سیل

 

Toba Tek Singh, Assistant Commissioner's action on violation of Ramadan SOPs, hotel sealed
ٹوبہ ٹیک سنگھ:  رمضان المبارک کے دوران حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنرر منور حسین کملانہ سیال  نے اچانک معائنہ کیا جس کے دوران ہوٹل انتظامیہ کو رمضان ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق معائنے کے دوران ہوٹل میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ہوٹل کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ کارروائی کا مقصد رمضان المبارک کے تقدس کو برقرار رکھنا اور سرکاری ہدایات پر عمل یقینی بنانا ہے۔

Toba Tek Singh, Assistant Commissioner's action on violation of Ramadan SOPs, hotel sealed


اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کاروباری مراکز حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ رمضان ضوابط کی پاسداری کریں اور قانون کی عملداری میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

اشتہار