لاہور: ممبر قومی اسمبلی اُسامہ حمزہ نے لاہور میں نواب خالد خان کھرل مرحوم کے پوتے اور کمالیہ سے امیدوارِ قومی اسمبلی حیدر خان کھرل کے صاحبزادے کمال حیدر خان کھرل کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔
تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں کی متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ، سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات، حقیقی ایم این اے فراز نون، سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سی ای او چین وَن میاں کاشف اشفاق بھی موجود تھے۔
مزید برآں، سابق ٹکٹ ہولڈر ٹوبہ خاور شیر گادھی، سابق صوبائی وزیر ملک خالد ٹوانہ، ممتاز دولتانہ اور سینئر سیاستدان ظفر اقبال وڑائچ سمیت دیگر رفقاء سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
تقریب میں شریک شخصیات نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور خوشگوار ماحول میں باہمی سیاسی و سماجی امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

