گوجرہ: شہر کے علاقے سمندری روڈ، چک نمبر 366 ج ب کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک رکشہ کھڑے ٹریکٹر (روٹا بیٹر) سے پیچھے سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق رکشہ تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر سے ٹکرا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں
