گوجرہ: اہلیانِ گوجرہ کے لیے ایک بڑے اعزاز کی خبر سامنے آئی ہے۔ Punjab Public Service Commission نے فرزندِ گوجرہ ڈاکٹر سہیل فرید خان کو محکمہ Specialized Healthcare & Medical Education Department Punjab میں باقاعدہ بنیادوں پر ایسوسی ایٹ پروفیسر اورل اینڈ میکسیلو فیشل سرجری (BS-19) کے عہدے پر تعینات کرنے کے لیے حکومتِ پنجاب کو سفارش کر دی ہے۔
ڈاکٹر سہیل فرید خان کا شمار شعبہ اورل اینڈ میکسیلو فیشل سرجری کے ممتاز ماہرین میں ہوتا ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات، تدریسی تجربہ اور شعبہ طب میں نمایاں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے انہیں اس اہم عہدے کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔
اہلیانِ گوجرہ نے ڈاکٹر سہیل فرید خان کی اس کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہر کے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا ہے۔ شہری و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل فرید خان کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے اور ان کی تعیناتی سے طبی تعلیم اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ ایسوسی ایٹ پروفیسر (BS-19) کا عہدہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس کے لیے اعلیٰ پیشہ ورانہ قابلیت اور تجربہ ناگزیر ہوتا ہے۔
%20Facebook.png)