گوجرہ : معروف سماجی و کاروباری شخصیت بسرا برادران کی جانب سے نومنتخب ممبران پنجاب بارز، صدر و نائب صدر فیصل آباد بار، ٹوبہ بار اور صدر گوجرہ بار سمیت پوری کابینہ کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ باوقار تقریب بسرا ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تقریب میں ممتاز ماہر تعلیم چوہدری امین بسرا (پرنسپل کیڈٹ کالج)، معروف پراپرٹی ٹائیکون کلیم بسرا، سینئر قانون دان سلیم بسرا، علیم بسرا اور عظیم بسرا نے مشترکہ طور پر مہمانوں کا فقیدالمثال استقبال کیا۔
مہمانانِ اعزاز میں معروف وکلاء اور سماجی شخصیات بشمول توقیر اشرف خان، اعجاز کوجہہ، ایاز افضل بسرا، رانا سبطین، سید ذیشان حیدر شاہ، رانا افضل نظامی اور شیخ سلیم سمیت دیگر وکلاء اکرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر وکلاء برادری کے اتحاد، باہمی تعاون اور انصاف کی بالادستی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ پیش کیا گیا۔ شرکاء نے بسرا برادران کی میزبانی کو سراہتے ہوئے اسے وکلاء برادری کے مابین یکجہتی کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا۔
