ٹوبہ ٹیک سنگھ: سابق ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ مہر ظفر اقبال سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خالد جاوید وڑائچ نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے، جرائم کے سدباب اور پولیس و عوام کے درمیان روابط کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او مہر ظفر اقبال نے ضلع میں جاری سیکیورٹی اقدامات اور جرائم کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
