گوجرہ ، ڈی پی او اخلاق تارڑ کا مختلف روٹس کا دورہ ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

 

Gojra, Review of Security Arrangements: DPO Akhlaq Tarar visits various routes


گوجرہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق تارڑ نے گوجرہ کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہر کے مختلف روٹس کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔


ڈی پی او نے ٹریفک کی روانی، امن و امان کی صورتحال اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے خصوصی اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ریاض گجر، ڈی ایس پی علم دین، تحصیلدار سعید، مختلف تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان، یاسر شاہ، صدر مرکزی انجمن تاجران منصور احمد بھنگو، شیخ امجد ضیاء، اعجاز احسن ججا اور دیگر معزز احباب بھی موجود تھے۔

Gojra, Review of Security Arrangements: DPO Akhlaq Tarar visits various routes


دورے کے دوران تاجر برادری اور شہریوں سے بھی ملاقات کی گئی، ان کے مسائل سنے گئے اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ گوجرہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اشتہار