ٹوبہ ٹیک سنگھ، رجانہ میں اے سی بس اور رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Toba Tek Singh, Rajana: 6 people died and 3 were injured in a horrific collision between an AC bus and a rickshaw in Rajana Samandi Road, Toba Tek Singh district.

ٹوبہ ٹیک سنگھ:  رجانہ سمندی روڈ پر پنجاب سویٹ اینڈ بیکرز کے قریب اے سی بس اور رکشہ کے درمیان ہونے والے افسوسناک حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں آر ایچ سی رجانہ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:طلحہ ولد محمد یعقوب، عمر 23 سال،بلال شفیق ولد محمد شفیق، عمر 18 سال (رکشہ ڈرائیور)،حنیف ولد نامعلوم، عمر 40 سال،شہناز اختر زوجہ محمد اکرم، عمر 35 سال،حمیرا سردار دختر سردار، عمر 28 سال،ناصرا بی بی زوجہ اللہ رکھا، عمر 38 سال،(تمام کا تعلق مختلف چک نمبرز، تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے)


زخمیوں میں شامل افراد:وقاص نزیر ولد نزیر احمد، عمر 28 سال،سعید انور ولد محمد انور، عمر 24 سال ،ایک خاتون (ابتدائی اطلاعات کے مطابق)


حادثے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


 

اشتہار