گوجرہ ، تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد، ملزم گرفتار

 

Gojra, City Police Station Major Operation, 10 Tola Gold Worth Over Rs. 50 Lakh Recovered, Accused Arrested

گوجرہ:   ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی تسلسل میں تھانہ سٹی گوجرہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 10 تولہ سونا برآمد کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی گوجرہ میں درج مقدمہ نمبر 133/26 بجرم 454/380/381-A تعزیراتِ پاکستان کے تحت نامزد ملزم اسامہ ولد اشرف سکنہ الحبیب پارک، ٹوبہ روڈ گوجرہ کو جدید تفتیشی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔


پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والا سونا چوری شدہ تھا، جسے مزید قانونی کارروائی کے بعد مالکان کے حوالے کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے، جس کے دوران دیگر وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے۔


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اشتہار