ٹوبہ ٹیک سنگھ: ماموں کانجن روڈ پر ٹینکر اور موٹر سائیکل میں تصادم، 5 سالہ بچی جاں بحق، دو زخمی

 

Toba Tek Singh: Tanker and motorcycle collide on Mamo Kanjan Road, 5-year-old girl dies, two injured

ٹوبہ ٹیک سنگھ : لنڈو سے ماموں کانجن روڈ پر چک نمبر 186 گ ب کے قریب موٹر سائیکل اور دودھ سے بھرے ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت دعا فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گئی۔


حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 35 سالہ فوزیہ بی بی اور 45 سالہ یعقوب شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق بچی کی میت ضروری کارروائی کے بعد آر ایچ سی رجانہ منتقل کر دی گئی۔


پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ٹینکر ڈرائیور مبینہ طور پر جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Toba Tek Singh: Tanker and motorcycle collide on Mamo Kanjan Road, 5-year-old girl dies, two injured


اشتہار