گوجرہ، سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ نے 358 دلم میں جامعہ مسجد کا افتتاح کر دیا

 

Gojra, Former MNA Khalid Javed Warraich inaugurated Jamia Masjid in 358 Dilam

گوجرہ: سابق ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ نے گوجرہ کے نواحی علاقہ 358 دلم میں جامعہ مسجد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ مسجد کا افتتاح سابق چیئرمین یونین کونسل اور برادرز عبدالخالق ماہوں کی جانب سے علماء کرام کی موجودگی میں خالد جاوید وڑائچ نے اپنے دستِ مبارک سے کیا۔


افتتاحی تقریب کے موقع پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، نعت خوانانِ رسول ﷺ اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں درود و سلام اور نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی گئیں، جس سے روحانی ماحول قائم رہا۔


اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ نے جامعہ مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والے تمام مخیر حضرات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں حضور نبی کریم ﷺ کے صدقے قبول فرمائے۔


تقریب میں خالد جاوید وڑائچ کے ہمراہ غلام نبی گورائیہ، چیئرمین تجمل حسین، محمد ندیم (پاکیزہ سیلون)، نثار جٹ (158 گ ب) سمیت علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

اشتہار