گوجرہ ، نواحی گاؤں چک 297 ج ب میں ایف بی آر کی کارروائی

 

Gojra, FBR action in Chak 297 JB village
گوجرہ : نواحی علاقے چک 297 ج ب میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کے تقریباً 300 کارٹن نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد کر لیے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر اعجاز نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بڑی مقدار میں قبضے میں لے لیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے سگریٹ کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کی خرید و فروخت قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اور اس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ضبط شدہ سامان کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ افراد تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

اشتہار