گوجرہ ، پولیس کی بڑی کارروائی، 15 لاکھ روپے کی چوری ٹریس، ملزم گرفتار

 

Gojra, major police operation, theft of Rs 1.5 million traced, accused arrested

گوجرہ:ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ سٹی گوجرہ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 15 لاکھ روپے کی چوری کی واردات کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ وسیم ایس آئی نے اجمل ایس آئی کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 131/26 بجرم 380 تعزیراتِ پاکستان میں نامزد ملزم نعمان بابر ولد بابر مسیح قوم مسیح سکنہ لاثانی ٹاؤن پنیسرہ روڈ گوجرہ کو جدید تفتیشی ذرائع کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 لاکھ روپے نقدی مکمل طور پر برآمد کر لی گئی ہے جو اس نے چوری کی واردات کے دوران چرائے تھے۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

اشتہار