گوجرہ :شہر اور مونگی بنگلہ کے دیہی علاقوں کے عوام کی آواز بالآخر قومی اسمبلی تک پہنچ گئی۔ رکنِ قومی اسمبلی اسامہ حمزہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گوجرہ کے دیہی علاقوں میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کی خراب اور پیچیدہ صورتحال پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے اس دیرینہ عوامی مسئلے کو ایوان کے سامنے اجاگر کیا۔
ایم این اے اسامہ حمزہ کے پیش کردہ نوٹس پر ایوان میں موجود حکومتی اور اپوزیشن ارکان گواہ بنے، جہاں اس مسئلے کے فوری اور عملی حل کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔ ارکانِ اسمبلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ دیہی علاقوں میں کمزور موبائل سگنل اور انٹرنیٹ کی عدم دستیابی نہ صرف تعلیم، روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر رہی ہے بلکہ ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کے لیے بھی ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکی ہے۔
اس اہم عوامی مسئلے کو مؤثر انداز میں قومی اسمبلی میں اٹھانے پر گوجرہ اور مونگی بنگلہ کے عوام نے ایم این اے اسامہ حمزہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ ادارے جلد عملی اقدامات کریں گے اور دیہی علاقوں کو بہتر مواصلاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
