گوجرہ :پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) گوجرہ کے سالانہ انتخابات 2026 کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے، جن کے نتیجے میں ڈاکٹر محمد سلطان کو متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا گیا۔
ڈاکٹر محمد سلطان کی کامیابی پر طبی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ساتھی ڈاکٹروں، سماجی شخصیات اور دوست احباب کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ معزز حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی قیادت میں پی ایم اے گوجرہ کو مزید منظم، فعال اور مؤثر کردار ادا کرنے والا ادارہ بنائیں گے۔
انتخابات کے نتیجے میں دیگر عہدیداران بھی منتخب ہوئے، جن میں ڈاکٹر عرفان رشید جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر ایم آصف سینئر نائب صدر، ڈاکٹر ساجد اشرف نائب صدر، ڈاکٹر صبا اکمل فیمیل نائب صدر اور ڈاکٹر حافظ محمد حنیف فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔
نومنتخب عہدیداران نے طبی برادری کی فلاح، پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور باہمی اتحاد کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔۔

