پی ایم اے گوجرہ کے منتخب صدر کو صرافہ ایسوسی ایشن گوجرہ کی جانب سے مبارکباد

 

PMA Gojra President-elect Dr. Muhammad Sultan congratulated by Sarafa Association Gojra

گوجرہ :پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرہ (پی ایم اے) کے منتخب صدر ڈاکٹر محمد سلطان اور دیگر عہدیداران کو مرکزی انجمن صرافہ ایسوسی ایشن گوجرہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ اس سلسلے میں صرافہ ایسوسی ایشن گوجرہ کے صدر حاجی اشرف نازکی کی قیادت میں ایک وفد نے لطیف ہسپتال، پینسرہ روڈ پہنچ کر ڈاکٹر محمد سلطان سے ملاقات کی۔


وفد میں جنرل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن گوجرہ رانا عمران حفیظ سمیت دیگر اراکین بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے ڈاکٹر محمد سلطان کو پی ایم اے کے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


اس موقع پر ڈاکٹر محمد سلطان نے صرافہ ایسوسی ایشن کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ طبی برادری کی خدمت اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں گے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اشتہار