گوجرہ : چوہدری محمد سلطان سینئر ایڈووکیٹ، ٹوبہ بار، کے 321 ج ب سیووال کے نمبردار منتخب ہونے کے موقع پر ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جو سابق ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ کے اعزاز میں منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر چوہدری محمد شفیق المعروف پپو ٹرانسپورٹر، جنرل سیکرٹری ٹوبہ بار عمر فاروق باجوہ، عرفان بل، گلشن گل سمیت علاقے بھر سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور محمد سلطان سینئر ایڈووکیٹ کو نمبردار منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے شرکاء کے لیے خصوصی طور پر پرتکلف ظہرانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ پنڈال پہنچنے پر خالد جاوید وڑائچ کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں ڈھول کی تھاپ، نوٹوں کی بارش، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔
خالد جاوید وڑائچ نے محمد سلطان سینئر ایڈووکیٹ کو نمبرداری منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور تقریب کے انعقاد اور شاندار استقبال پر منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب خوشگوار اور پرجوش ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

