قومی اسمبلی کے رکن ایم این اے اسامہ حمزہ نے اپنے والدِ مرحوم جنابِ حمزہ کے دیرینہ ساتھی، موتمرِ عالمِ اسلامی کے جنرل سیکریٹری اور سابق سینیٹر راجہ ظفر الحق صاحب کی عیادت کی۔
اس موقع پر ایم این اے اسامہ حمزہ نے راجہ ظفر الحق صاحب کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عیادت کے موقع پر راجہ ظفر الحق کے صاحبزادے راجہ محمد علی بھی موجود تھے، جن سے ایم این اے اسامہ حمزہ نے ملاقات کی اور ان کے والد کی صحت سے متعلق گفتگو کی۔
ایم این اے اسامہ حمزہ نے راجہ ظفر الحق کی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
