گوجرہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت میونسپل سروسز کی بحالی

 

Gojra, restoration of municipal services in tehsil under the vision of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif

گوجرہ ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق تحصیل گوجرہ میں میونسپل سروسز کی بحالی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی زیر نگرانی گوجرہ میں گرینڈ صفائی اور بیوٹیفیکیشن آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔


صفائی آپریشن کے تحت شہر کی مرکزی شاہراہوں اور اہم راستوں کی واشنگ کا عمل جاری ہے، جس سے شہر کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ رہی ہیں۔

Gojra, restoration of municipal services in tehsil under the vision of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif


اس گرینڈ آپریشن میں تمام متعلقہ ضلعی محکموں کی مشینری اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ صفائی کے عمل کو مؤثر اور پائیدار بنایا جا سکے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات شہر کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے مسلسل جاری رہیں گے۔

اشتہار