گوجرہ ، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کا تفصیلی دورہ

 

Deputy Commissioner Umar Mela's detailed visit to Tehsil Gojra under the vision of the Chief Minister of Punjab

گوجرہ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے تحصیل گوجرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ تعمیر بائی پاس ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔


ڈپٹی کمشنر نے منصوبے میں سیفٹی اقدامات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ معیار پر کسی قسم کا کمپرومائز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور حفاظتی اصولوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔


دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے تحصیل گوجرہ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، بیوٹیفکیشن اقدامات اور عوامی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔


اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ریاض گجر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ یاسر شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔


اشتہار