دورانِ دورہ گنجان آباد رہائشی علاقوں، کمرشل ایریاز اور مرکزی شاہراہوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے افسران نے فائر ہائیڈرینٹس کی افادیت، آگ لگنے کی صورت میں پانی کی فوری دستیابی اور ہنگامی حالات میں تیز رفتار رسپانس کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ نشاندہی شدہ مقامات پر فائر ہائیڈرینٹ پوائنٹس کی تنصیب کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور فزیبلٹی رپورٹ جلد از جلد تیار کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
مزید برآں، اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے اہم شاپنگ مالز کا بھی دورہ کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوامی تحفظ کے پیشِ نظر ہر فلور پر ایمرجنسی ایگزٹ سیڑھیوں (Emergency Exit Stairs) کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور محفوظ انخلا ممکن ہو سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

