گوجرہ، لوڈر رکشہ حادثہ، چادر شافٹ میں پھنسنے سے مزدور جاں بحق

 

Gojra, Loader Rickshaw Accident, Worker Dies After Getting Trapped in a Sheet Shaft

گوجرہ : نواحی علاقے چک نمبر 359 گ ب ننگل کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں لوڈر رکشہ سوار 46 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شکیل احمد ولد منظور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جنگ روڈ کے راستے رکشہ سے متاثرہ شخص کو ریسکیو کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مریض کے وائٹل سائنز چیک کیے گئے جو نِل پائے گئے، جس کے بعد فوری طور پر آکسیجن فراہم کی گئی اور سی پی آر (CPR) پرفارم کرتے ہوئے مریض کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، تاہم وہاں موجود ڈاکٹر اسامہ نے مریض کو مردہ قرار دے دیا۔

کالر کے مطابق شکیل احمد اپنے بیٹے کے ہمراہ لوڈر رکشہ پر گوجرہ سے ننگل گاؤں جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے گلے میں پڑی ہوئی چادر رکشہ کی شافٹ میں پھنس گئی، جس کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نیچے گر گئے۔ گرنے کے نتیجے میں ان کے سر پر شدید چوٹ آئی اور خون کی الٹی آنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو 1122 نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مرحوم کی لاش اور ذاتی سامان ان کے بیٹے کے حوالے کر دیا۔

اشتہار