رکن قومی اسمبلی اسامہ حمزہ کی قومی اسمبلی میں شوگر مافیا کے خلاف شدید تنقید

 

MNA Usama Hamza strongly criticizes sugar mafia in National Assembly


گوجرہ سے رکن قومی اسمبلی اسامہ حمزہ نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شوگر مافیا کے خلاف شدید تنقید کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کو ایوان میں بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ صنعت شوگر کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے مکمل اور درست حقائق ایوان کے سامنے نہیں لا رہے۔


اسامہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود شوگر ملیں حکمرانوں اور بااثر سیاستدانوں کی ملکیت ہیں، جو گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کر رہی ہیں اور کسانوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے گندم کے کاشتکار متاثر ہوئے اور اب شوگر کین کے کسانوں کی حالت بدتر ہو چکی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اوکاڑہ، گوجرہ اور ساہیوال سمیت مختلف زرعی علاقوں میں آلو کی قیمتیں اس قدر گر چکی ہیں کہ کسان اپنی فصل جانوروں کو کھلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام شوگر ملیں انہی حکمران سیاستدانوں کی ہیں، جس کا خمیازہ غریب کسان بھگت رہا ہے۔

MNA Usama Hamza strongly criticizes sugar mafia in National Assembly


رکن قومی اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے مسائل کا فوری نوٹس لیا جائے اور شوگر مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسانوں کو ان کا حق مل سکے۔

اشتہار