جہانگیر موڑ، سمندری روڈ کے قریب المناک ٹریفک حادثہ، ڈمپر ڈرائیور جاں بحق

 

Tragic traffic accident near Jahangir Mor, Samundri Road, dumper driver dies

فیصل آباد: جہانگیر موڑ، سمندری روڈ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں غلام محی الدین نامی شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جس کی عمر 26 سال بتائی گئی ہے۔ متوفی کا تعلق 112 جنوبی، سرگودھا سے تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ایک خراب ڈمپر کا ڈرائیور تھا جو سڑک پر کھڑا تھا۔ شدید دھند کے باعث فیصل آباد کی جانب آنے والی کوہستان کمپنی کی بس کے ڈرائیور کو سڑک پر کھڑا خراب ڈمپر نظر نہ آ سکا، جس کے نتیجے میں بس ڈمپر سے ٹکرا گئی اور غلام محی الدین بس کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاش کو بس کے نیچے سے نکالا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ڈجکوٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اشتہار