گوجرہ ، ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر نگرانی جناح پارک میں بہترین عوامی سہولیات

 

Gojra, Deputy Commissioner Umar Mela oversees excellent public facilities in Jinnah Park

گوجرہ : ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر نگرانی جناح پارک سمیت ضلع بھر کے پارکوں میں عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو ایک محفوظ، تعلیمی اور ثقافتی ماحول فراہم کرنا ہے۔


اس سلسلے میں جناح پارک گوجرہ میں اوپن ڈور لائبریری قائم کی جا رہی ہے تاکہ مطالعے کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔ بچوں کے لیے محفوظ اور معیاری پلے ایریا تیار کیا جا رہا ہے، جس سے کم عمر بچوں کو صحت مند تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔


پارک میں آنے والے شہریوں کی رہنمائی کے لیے نئے سائن بورڈز نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ مقامی ثقافت کے فروغ کے لیے پنجابی زبان میں سائن بورڈز بھی آویزاں کیے جا رہے ہیں، جو علاقائی زبان اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔

Gojra, Deputy Commissioner Umar Mela oversees excellent public facilities in Jinnah Park


ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی سہولیات کی بہتری اور مقامی ثقافت کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Gojra, Deputy Commissioner Umar Mela oversees excellent public facilities in Jinnah Park


اشتہار