فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث انٹرنیشنل ایئرپورٹ فیصل آباد پر فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ خراب موسم کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی کئی پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے دبئی، شارجہ، جدہ اور ابوظہبی جانے والی پروازوں میں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد سے دبئی آنے اور جانے والی دو طرفہ پروازیں تقریباً دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں، جبکہ جدہ کی دو طرفہ پروازوں میں ایک گھنٹے کی تاخیر دیکھنے میں آئی۔
دھند کے باعث رن وے پر حدِ نگاہ کم ہونے سے فلائٹس کی روانگی اور لینڈنگ میں مشکلات پیش آئیں۔ مسافروں کو ایئرپورٹ پر انتظار کرنا پڑا، جبکہ ایئرلائنز کی جانب سے مسافروں کو تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہا
