گوجرہ، پی ٹی آئی کی اسٹریٹ موومنٹ نوجوانوں کا اظہارِ یکجہتی

 

Gojra, PTI's street movement a strong expression of solidarity among youth

گوجرہ : پاکستان تحریک انصاف کی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے علاقے مونگی بنگلہ میں پارٹی کے متحرک یوتھ ورکرز کی جانب سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اشفاق مجید نے کی، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


ریلی کے شرکاء نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور عمران خان کی فوری رہائی کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔ فضا نعروں سے گونج اٹھی جبکہ مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک پارٹی چیئرمین عمران خان قید میں ہیں، وہ پاکستان تحریک انصاف کی ہر کال پر بلا خوف و خطر سڑکوں پر نکلتے رہیں گے۔


ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے بیانیے اور ملک میں حقیقی جمہوریت و آزادی کی جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مظاہرین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مونگی بنگلہ کا نوجوان آج بھی پارٹی کے نظریے سے وابستہ ہے اور ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گا۔



اشتہار