گوجرہ: عوامی جسٹس پارٹی کے رہنما رانا محمد سعید راشد منج کے چچا انتقال کر گئے

 

Gojra: Awami Justice Party leader Rana Muhammad Saeed Rashid Manj's uncle passes away

گوجرہ: عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر رانا محمد سعید راشد منج کے چچا اور سنٹرل چیف آرگنائزر، ٹکٹ ہولڈر این اے 105 رانا محمد ارسلان خان منج کے والد محترم، رانا محمد منیر راشد منج رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں علاقہ کے عمائدین، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات، تاجر رہنماؤں کے علاوہ عزیز و اقارب، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جبکہ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

اشتہار