خالد جاوید وڑائچ کی نو منتخب صدر میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرہ کو مبارکباد

 

Khalid Javed Warraich congratulates newly elected President of Medical Association Gojra

گوجرہ:سابق ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرہ کے نو منتخب صدر اور معروف ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد سلطان کو ان کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔


اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ نے ڈاکٹر محمد سلطان کو پھولوں کے ہار اور گلدستہ پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایسوسی ایشن نے جو اہم ذمہ داری آپ کے کندھوں پر ڈالی ہے، ہمیں امید ہے کہ آپ اسے دیانت داری، محنت اور بہترین انداز میں نبھائیں گے، اپنی یونین کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ڈاکٹر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔


اس موقع پر نو منتخب صدر میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرہ ڈاکٹر محمد سلطان نے خالد جاوید وڑائچ کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔


تقریب میں چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حماس علی وڑائچ، سینئر ایڈووکیٹ میاں راغب شہزاد، شیخ فیصل اور دیگر دوست احباب بھی موجود تھے۔

اشتہار