گوجرہ : ٹریفک پولیس اہلکار کی مبینہ لاپرواہی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کا اہلکار ایک قیمتی گاڑی کو کار لفٹر کے ذریعے منتقل کر رہا ہے، تاہم گاڑی کو کسی قسم کی حفاظتی بیلٹ یا سیکیورٹی اسٹرپ کے ساتھ محفوظ نہیں کیا گیا۔
ویڈیو میں مزید یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ متعلقہ اہلکار ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال کر رہا ہے، جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غفلت نہ صرف قیمتی گاڑیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے بلکہ کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہیں
مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے کہ کار لفٹرز کے استعمال کے لیے واضح حفاظتی ایس او پیز مرتب کرے، جن میں گاڑی کو لازمی طور پر حفاظتی بیلٹس سے باندھنا شامل ہو۔ اس کے علاوہ ایسے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے جو فرائض کی انجام دہی میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ اہلکار کے خلاف شہریوں کی جانب سے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا چکی ہیں، ۔ شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔<
@gojra.pk Traffic police Gojra News #gojra_ki_shan #GojraDotPk #DigitalGojra #Gojra ♬ оригінальний аудіозапис – _musicunlimited_ - _musicunlimited_