گوجرہ ، ایم پی اے اسد زمان چیمہ اور احسن احسان گجر کی سابقہ صوبائی وزیرِ خزانہ پنجاب سے اہم ملاقات

 

Gojra, MPA Asad Zaman Cheema and Ahsan Ehsan Gujjar had an important meeting with former Provincial Finance Minister Punjab


گوجرہ : ایم پی اے اسد زمان چیمہ صاحب اور ایم پی اے احسن احسان گجر صاحب نے سابقہ صوبائی وزیرِ خزانہ پنجاب اور سابقہ رکنِ قومی اسمبلی حاجی محمد اسحاق صاحب سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر مد احمد گجر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔


ملاقات کے دوران علاقائی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


حاجی محمد اسحاق صاحب نے آنے والے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے باہمی مشاورت اور اتحاد ناگزیر ہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اشتہار