گوجرہ ،ٹوبہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، چھ بچیوں کا باپ جاں بحق، دو افراد شدید زخمی

 

Gojra, Toba Road: A speeding truck hits a motorcycle rickshaw, father of six girls dies, two people are seriously injured


گوجرہ :ٹوبہ روڈ پر چک 284 ج ب کے قریب انتہائی افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک نے کراسنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل رکشہ کو بری طرح کچل دیا۔


حادثے کے نتیجے میں رکشہ سوار شہباز، جو کہ چک 315 ج ب کالا پہاڑ کا رہائشی اور چھ بچیوں کا باپ تھا، موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ زرک محمود اور اشرف شدید زخمی ہو گئے۔


اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا۔

Gojra, Toba Road: A speeding truck hits a motorcycle rickshaw, father of six girls dies, two people are seriously injured


واقعے کے بعد صدر پولیس گوجرہ نے کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ پٹرولنگ پولیس نے حادثے میں ملوث ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہار