گوجرہ : معروف مذہبی و روحانی شخصیت پیر سید سعید افضل شاہ صاحب اس دنیا سے رخصت ہو کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کے انتقال کی خبر سے شہر بھر میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے، جبکہ علما، مشائخ، عقیدت مندوں اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرحوم اپنی دینی خدمات، روحانی وابستگی اور سماجی اثر و رسوخ کے باعث ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز سوموار نمازِ عصر کے بعد اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس میں علما، مشائخ، سماجی شخصیات، سیاسی نمائندگان اور عوام الناس کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
اہلِ علاقہ اور عقیدت مندوں کی جانب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
