وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی گوجرہ آمد

 

Gojra: Federal Minister of State for Interior Talal Chaudhry addresses the inauguration ceremony of a new petrol pump on Dijkot Road.


گوجرہ: وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ڈجکوٹ روڈ پر چوہدری رفیق گجر برادرز کے نئے پٹرول پمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ملکی معیشت کے استحکام کی ضمانت ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں بلکہ علاقے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور معاشی بہتری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

Gojra: Federal Minister of State for Interior Talal Chaudhry addresses the inauguration ceremony of a new petrol pump on Dijkot Road


تقریب میں رکن قومی اسمبلی شہباز گجر آف سمندری، چوہدری رفیق گجر، معززین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں مہمانانِ خصوصی نے پٹرول پمپ کا افتتاح کیا اور انتظامیہ کو اس نئے منصوبے پر مبارکباد دی۔



اشتہار