گوجرہ :اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے پیرا فورس کے ہمراہ اڈا نیالاہور میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سڑکوں اور عوامی مقامات پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بہتر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت حاصل ہوئی۔
آپریشن کے موقع پر متعلقہ محکموں کی ٹیمیں بھی موجود تھیں، جنہوں نے تجاوزات قائم کرنے والوں کو سختی سے تنبیہ کی کہ آئندہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد، شہری نظم و ضبط اور ٹریفک کی بہتری کے لیے اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
شہریوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تجاوزات کے خاتمے سے شہر کی خوبصورتی اور نظامِ آمدورفت میں مزید بہتری آئے گی۔
