گوجرہ ، پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں کے حوالے سے اہم اعلان اسکول کب کھلے گئے ؟

 

Important announcement regarding holidays of educational institutions in Gojra, Punjab When did schools open?


گوجرہ ، پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ مزید بڑھا دی گئیں، تعلیمی سرگرمیاں 19 جنوری سے شروع ہوں گی

نمائندہ گوجرہ ڈاٹ پی کے شاہد حنیف نے اپنے ایک انٹر ویو میں بتا یا کے  پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شدید سرد موسم اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال بچوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ حکومت طلبہ، اساتذہ اور والدین کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے اور موسمی حالات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ بھی موسم کی شدت برقرار رہی تو مزید اقدامات پر غور کیا جا سکتا ہے۔

تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 19 جنوری سے تعلیمی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں

اشتہار