ٹو بہ ٹیک سنگھ، پولیس کی ایک ہفتے کی کارکردگی، 88 ملزمان گرفتار

 

One week of performance by Toba Tek Singh Police, 88 suspects arrested

ٹو بہ ٹیک سنگھ : ڈسٹرکٹ پولیس ٹو بہ ٹیک سنگھ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک ہفتے کے دوران مؤثر اور بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 88 ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 233 مقدمات درج کیے گئے جن میں 24 اشتہاری، 15 عدالتی مفرور، 7 گینگز کے ملزمان جبکہ 2 گینگ ٹرائلز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 24 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ منشیات کے 26 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

پولیس کارروائیوں کے دوران ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی، جن میں 10 کلو سے زائد چرس، 7 پسٹل، 4 رائفلیں اور 6 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی شامل ہے۔

ڈی پی او ٹو بہ ٹیک سنگھ فضل عباس نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
Tobhi Tek Singh Police's one-week performance, 88 suspects arrested


اشتہار