ٹوبہ ٹیک سنگھ، ایم فور موٹروے انٹرچینج کے قریبٹریفک حادثہ ، 4 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

 

Toba Tek Singh, Jhang Road: A Mazda loaded with animals overturned near M-4 Motorway Interchange, 4 people died, 4 seriously injured

ٹوبہ ٹیک سنگھ : جھنگ روڈ ایم فور موٹروے انٹرچینج کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں جانوروں سے لوڈ ایک مزدا گاڑی نامعلوم وجوہات کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مجموعی طور پر آٹھ افراد متاثر ہوئے، جن میں سے چار افراد موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 اور موٹروے ایمبولینس سروس کی گاڑیوں کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

Toba Tek Singh, Jhang Road: A Mazda loaded with animals overturned near M-4 Motorway Interchange, 4 people died, 4 seriously injured


ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم ریسکیو اور متعلقہ اداروں کی کوششوں سے ٹریفک کو بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔

اشتہار