گوجرہ:اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے 373ج۔ب کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد روڈ کے اطراف قائم ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا تھا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر روڈ کے دونوں اطراف سے ناجائز تجاوزات کو ہٹا دیا گیا جبکہ سڑک پر موجود جانوروں کو بھی ہٹوایا گیا تاکہ عوام کو آمد و رفت میں پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے کہا کہ تجاوزات نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ عوام کے لیے مسائل کا سبب بھی بنتی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مستقبل میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ ایسے اقدامات سے شہر میں نظم و ضبط اور سہولیات میں بہتری آئے گی۔

