ٹو بہ ٹیک سنگھ، موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، 31 سالہ نوجوان شدید زخمی

 

Toba Tek Singh, motorcycle and car collide, 31-year-old youth seriously injured

ٹو بہ ٹیک سنگھ : موٹر سائیکل اور کار کے درمیان پیش آنے والے حادثے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جبکہ کار میں سوار افراد محفوظ رہے۔ حادثہ جاجہ پل کے قریب پیش آیا۔


تفصیلات کے مطابق 31 سالہ اشانج ولد جاوید اقبال موٹر سائیکل پر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے چک نمبر 401 ج۔ب کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں جاجہ پل کے قریب اچانک چکر آنے کے باعث اس کی موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی۔ موٹر سائیکل غلط سائیڈ پر چلی گئی اور سامنے سے آنے والی کار سے جا ٹکرائی۔


حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری جانب کار میں سوار افراد، جو وریام والا سے سمندری جا رہے تھے، محفوظ رہے۔


Toba Tek Singh, motorcycle and car collide, 31-year-old youth seriously injured


اشتہار